پنجاب حکومت کی بوکھلاہٹ، 2 اور اعلیٰ افسران کا تقرر، پھر تبادلہ
لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے دو پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات میں ڈیڑھ ماہ بعد پھر تبدیلی کی ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق سی سی پی اولاہور بی اے ناصر کو تبدیل کرکے ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک اینڈ پروکیورمنٹ اور ذوالفقار حمید کو سی سی پی اولاہور تعینات کیا گیا تھا۔ بعدازاں یہ احکامات منسوخ کرکے بی اے ناصر کو بطور سی سی پی او کام جاری رکھنے کا کہا گیا اور ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک اینڈ پروکیورمنٹ کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا۔
سٹاف کالج کے کورس میں شریک ذوالفقار حمید کو پندرہ دسمبر تک چارج لینے سے روک دیا گیا تھا۔ گزشتہ روز ایک اورنوٹیفکیشن کے ذریعے سی سی پی او لاہور بی اے ناصر کو کام جاری رکھنے کا کہا گیا ہے لیکشن ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک اینڈپروکیورمنٹ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے اور ذوالفقار حمیدکو ڈی آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی پنجاب پولیس تعینات کردیا گیا ہے۔