12 سال بعد سعودی عرب سے لوٹنے والے پاکستانی کو وین سے اتار کر قتل کردیا گیا

12 سال بعد سعودی عرب سے لوٹنے والے پاکستانی کو وین سے اتار کر قتل کردیا گیا
12 سال بعد سعودی عرب سے لوٹنے والے پاکستانی کو وین سے اتار کر قتل کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ (ویب ڈیسک) کالا شاہ کاکو سٹیشن کے قریب مسلح افراد نے دیرینہ دشمنی پر سعودی پلٹ شخص کو وین سے اتار کر گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ مقتول چار بچوں کا باپ تھا۔

بتایا گیا کہ نواحی آبادی فتح پور کا رہائشی 35سالہ محمد اشفاق دشمنی کی بنا پر گاﺅں چھوڑ کر بارہ سال قبل سعودی عرب چلا گیا تھا۔ گزشتہ روز کہ وہ سعودی عرب سے واپسی پر سیدھا کچہری فیروز والہ میں پیشی بھگت کر شاہدرہ سٹیشن سے گوجرانوالہ جانے والی وین پر سوار ہوا۔ موٹر سائیکل سوار مخالفین نے وین کا پیچھا کرتے ہوئے کالا شاہ کاکو سٹیشن کے قریب محمد اشفاق کو وین سے اتارا اور گولیاں مار کر قتل کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔

جس جگہ قتل کی واردات ہوئی ہے اس کے چند گز کے فاصلہ پر پٹرولنگ پولیس چوکی ہے۔ مقتول کا آبائی گاﺅں فتح پور تھا۔ وہ ا پنی فیملی کے پاس گوجرانوالہ جانے کے لیے وین میں سوار ہوا تھا۔ پولیس نے مقتول کی نعش کا پوسٹمارٹم کروانے کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی۔