سیاستدانوں پر چیئرمین نیب کے الزامات بلا جوازہیں، احتساب سے گھبرانے والے نہیں،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہاہے سیاست دانوں پر چیئرمین نیب کے الزامات بلا جواز ہیں، احتساب سے گھبراتے نہیں، انصاف نظر آنا چاہئے، اپوزیشن کو دبانے کا طریقہ جمہوریت کے حق میں نہیں۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کیا گیا، آج تک کیس نہیں بن سکا، سعد رفیق اسمبلی فلور پر بتا چکے انکا کیس سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا احتساب سے نہیں گھبراتے لیکن انصاف ہوتا نظر آنا چاہئے، چیف جسٹس نے کہا کہ ریفرنس فائل کرنے تک الزامات نہ لگائے جائیں۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا علیم خان پر نیب کا بنایا ہوا کیس ہے انہیں بھی گرفتار کیا جائے، بابر اعوان پر بھی کیس ہے ان کو بھی گرفتار کرلیں، ہم تحفظ نہیں انصاف مانگ رہے ہیں۔
شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ احتساب کے حق میں ہوں،سب سے پوچھیں سیاست میں آنے سے پہلے اوربعدمیں ان کے پاس کیاہے، ان کا کہناتھا کہ جومعیارنوازشریف،شہبازشریف،سعدرفیق کیلئے بنایاکابینہ کیلئے بھی اپنائیں،اگرنواز،شہباز،سعدرفیق کامعیارکابینہ پرلگایا تو 70فیصدنااہل ہوجائیں گے،سابق وزیراعظم کا کہناتھا کہ گالم گلوچ کازمانہ چلاگیااب آپ حکومت میں ہیں،ان کا کہناتھا کہ حکومت کی کوئی سمت متعین نہیں،صرف باتوں سے کام نہیں چلے گا،سیاست اورپارلیمان کی روایات کے مطابق ایوان کوچلائیں۔