چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے سرفراز احمد کی تمام پریشانی دور کر دی، دورہ جنوبی افریقہ سے پہلے ایسا کام کر دیا کہ قومی کھلاڑیوں کی بھی خوشی کی انتہاءنہ رہے گی

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے سرفراز احمد کی تمام پریشانی دور کر دی، دورہ ...
چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے سرفراز احمد کی تمام پریشانی دور کر دی، دورہ جنوبی افریقہ سے پہلے ایسا کام کر دیا کہ قومی کھلاڑیوں کی بھی خوشی کی انتہاءنہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے مشکل وقت میں سرفراز احمد کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دورہ جنوبی افریقہ سر پر ہے اور یہ وقت کپتانی کے بارے میں سوچنے کا نہیں، ہمیں مشکل وقت میں سرفراز احمد کی مکمل حمایت کرنی چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں احسان مانی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ جب ٹیم جیتے تو ٹھیک لیکن ایک میچ یا سیریز ہارے تو منفی باتیں شروع ہو جاتی ہیں، یہ انداز نہیں اپنانا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ مت بھولیں کہ اسی ٹیم نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست دی، البتہ نیوزی لینڈ کے خلاف کارکردگی کا معیار برقرار نہ رکھا جا سکا، کھلاڑیوں کو غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے اگلی سیریز میں اچھا کھیل پیش کرنا چاہیے اور وہ اس کے اہل بھی ہیں۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میں پہلے ٹیسٹ سے قبل جنوبی افریقہ جا رہا ہوں، وہاں کپتان سمیت تمام کھلاڑیوں سے ملاقات کروں گا، میری کوچ مکی آرتھر وغیرہ سے اکثر بات ہوتی رہتی ہے مگر میں ٹیم کے معاملات میں دخل نہیں دیتا، مجھے کپتان اور کوچ دونوں پر پورا اعتماد ہے، اسی ٹیم ورک نے ہمیں پہلے فتوحات دلائیں اور آئندہ بھی ایسا ہوگا۔

مزید :

کھیل -