لندن ہونسلو سے منتخب پہلی پاکستانی خاتون میئر سمیعہ چوہدری کے ساتھ ڈیلی پاکستان کی خصوصی گفتگو

پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی سمیہ چوہدری جو کہ لندن بارو سے میئرمنتخب ہوئی ہیں اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی نہ صرف پہلی پاکستانی بلکہ پہلی مسلم خاتون بھی ہیں۔ وہ دورہ پاکستان پر موجود ہیں جہاں انہوں نے روزنامہ پاکستان کے سینئر صحافی و تجزیہ کار ایثار رانا کو خصوصی انٹرویو دیا جس دوران انہوں نے پاکستان آنے کے پیچھے چھپے مقصد کو پوری دنیا کے سامنے رکھا۔