”بیٹی کو کام پڑا تو ماں کو غصہ آ گیا“ صحافی سیرل المیڈا کا شیریں مزاری اور ایمان مزاری پر ’وار‘

”بیٹی کو کام پڑا تو ماں کو غصہ آ گیا“ صحافی سیرل المیڈا کا شیریں مزاری اور ...
”بیٹی کو کام پڑا تو ماں کو غصہ آ گیا“ صحافی سیرل المیڈا کا شیریں مزاری اور ایمان مزاری پر ’وار‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کو بیٹی کی ڈگری کی تصدیق کروانے میں مشکل پیش آئی تو انہوں نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے نظام کو ہی مضحکہ خیز قرار دیدیا۔
شیریں مزاری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ” غیر ملکی ڈگری کی تصدیق کے حوالے سے ایچ ای سی کا مضحکہ خیز نظام سامنے آیا! ایچ ای سی وقت پر ادبی سرقہ بھی نہیں پکڑ سکتی،ایگزٹ کی ڈگریاں بھی نہیں پکڑ سکتی حتیٰ کہ سکینڈل سامنے آیا لیکن غیر ملکی یونیورسٹیوں سے ڈگری حاصل کرنے والے طالب علموں کو ہراساں کرتی ہے، ڈگری اصلی ہونے اور ایک ڈگری کی تصدیق کیلئے 5000 روپے فیس حاصل کرنے کے باوجود بھی۔۔۔“

شیریں مزاری نے یہ پیغام ٹوئٹر پر جاری کیا تو معروف صحافی سرل المیڈا نے جواب دیتے ہوئے لکھا ”بیٹی کچھ تصدیق کروانا چاہتی ہے، ماں غصے سے آگ بگولہ ہو رہی ہے“