7 ہزار والا فون 10 ہزار کا ہو گیا، 14 ہزار والا 20 ہزار کا، باقی موبائل فونز کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہو گیا؟ دل تھام کر خبر پڑھیں

7 ہزار والا فون 10 ہزار کا ہو گیا، 14 ہزار والا 20 ہزار کا، باقی موبائل فونز کی ...
7 ہزار والا فون 10 ہزار کا ہو گیا، 14 ہزار والا 20 ہزار کا، باقی موبائل فونز کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہو گیا؟ دل تھام کر خبر پڑھیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے قومی خزانے کی ’خوشحالی‘ کی خاطر موبائل فونز کی درآمد پر بھاری بھر کم ڈیوٹی عائد کر دی ہے اور ٹیکس میں اس اضافے کے بعد مختلف اقسام کے سمارٹ فونز 4 ہزار سے 50 ہزار روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق موبائل فونز ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے عوام کیلئے سمارٹ فونز خریدنا انتہائی مشکل بنا دیا۔ ٹیکس آمدن میں اضافے کی خاطر حکومت نے موبائل فونز کی درآمد پر عائد ڈیوٹی 4 ہزار سے 50 ہزار روپے تک بڑھا دی جس کے بعد 7 ہزار والا سمارٹ فون 11 ہزار روپے کا ہو گیا۔
نئے ٹیکس عائد ہونے کے باعث 14 ہزار والا سمارٹ فون اب 20 ہزار روپے کا کر دیا گیا ہے اور 21 ہزار والا سمارٹ فونز 8 ہزار روپے اضافے کے بعد 29 ہزار روپے کا ہو گیا جبکہ 1 لاکھ روپے مالیت کے سمارٹ فونز اب ایک لاکھ 42 ہزار روپے کے ہو گئے ہیں۔
موبائل فونز ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حکومت نے ٹیکس آمدن کی خاطر موبائل فونز کی درآمد پر بھری بھرکم ڈیوٹی تو عائد کر دی ہیں، مگر حکومت کے اس فیصلے سے درآمد کنندگان مشکلات کا سامنا ہے جبکہ عوام کیلئے بھی اتنے مہنگے فونز خریدنا انتہائی مشکل ہو جائے گا اس لئے حکومت کو اپنے اس فیصلے نظر ثانی کرنی چاہیے۔

مزید :

قومی -