سی پیک کے خلاف سازشیں ،بلوچستان میں دہشتگردی بھارت کروا رہاہے :وزیرخزانہ

سی پیک کے خلاف سازشیں ،بلوچستان میں دہشتگردی بھارت کروا رہاہے :وزیرخزانہ
سی پیک کے خلاف سازشیں ،بلوچستان میں دہشتگردی بھارت کروا رہاہے :وزیرخزانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاہے کہ بھارت بلوچستان میں دہشتگردی کروا رہاہے ، سی پیک کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں ۔

جیونیوز کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ بلوچستان میں بھارت دہشت گردی کروارہا ہے ،بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، دہشت گردوں کوباہر سے فنڈنگ اورتربیت ملتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے خلاف سازش کی جارہی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے ، ہم نے آئی ایم ایف کی شرائط اور پابندیوں کا انتظار نہیں کیا اورپہلے سودن میں معاشی حالات میں بہتری کیلئے خود ہی اقدامات کرلئے، آئی ایم ایف میں جانے سے پہلے روپے کی قدر میں کمی کی ۔وزیرخزانہ نے کہا کہ شرح سود اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ضروری تھا ،اصلاحات کے معاملے پر آئی ایم ایف کے ساتھ اختلافات ہیں۔

مزید :

قومی -