آپ موٹے کیوں ہیں؟ اس کی اصل وجہ جانئے

آپ موٹے کیوں ہیں؟ اس کی اصل وجہ جانئے
آپ موٹے کیوں ہیں؟ اس کی اصل وجہ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ موٹاپے کا شکار ہیں اور کوئی شخص آپ سے پوچھے کہ ’آپ موٹے کیوں ہیں‘تو آپ کیا جواب دیں گے؟یقینا آپ کے لیے اس سوال کا جواب مشکل ہو گا مگر آئیں آپ کو آپ کے موٹاپے کی اصل وجہ بتائیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کے موٹاپے کی اصل وجہ ہمارے آباﺅاجداد ہیں۔ وہ کیسے؟ وہ ایسے کہ حضرت انسان نے شدید قحط کی حالت میں ارتقائی ترقی کی ہے اور آج کی شکل کو پہنچا ہے۔ ہمارے آباﺅاجداد کو کھانے کو صرف انہی دنوں میں ملتا تھا جب وہ کسی جانور کا شکار کرتے تھے یا انہیں کہیں کوئی جنگلی پھل ملتے تھے۔ اور یہ دن شاذ و نادر ہی آتے تھے۔ باقی دن انہیں فاقوں گزارنے پڑتے تھے۔ اب یہ باقی دن وہ کیسے گزارتے تھے؟“
ماہرین نے اس کا سبب بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ”جب ہمارے آباﺅاجداد اس ارتقائی عمل سے گزرے جب انہیں ایک یا دو دن کے کھانے کے بعد کئی دن فاقوں کا سامنا ہوتا تھا، تب انسانی جسم نے اپنے اندر چربی جمع کرنے کی صلاحیت پیدا کی اور فاقوں کے دن ہمارے آباﺅ اجداد جسم میں جمع ہونے والی اس چربی کے بل پر گزارتے تھے۔ ان قدیم زمانوں میں وہی انسان زندہ رہتے تھے جن کے جسم پر چربی کافی مقدار میں ہوتی تھی۔ جن کا جسم چربی جمع نہیں کرتا تھا وہ بہت جلد موت سے ہمکنار ہو جاتے۔ چنانچہ آج ہمارے جسموں کا چربی جمع کرنا اسی ارتقائی عمل کا نتیجہ ہے جس سے ہمارے آباﺅ اجداد گزرے۔آج بھی ہمارے جسم ان دنوں کے لیے چربی جمع کرتے ہیں جب خدانخواستہ ہمیں کسی قحط کا سامنا کرنا پڑ جائے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -