مراد سعید کی قرار داد قومی اسمبلی سے پاس نہیں ہوگی :بےنظیر شاہ کادعویٰ

مراد سعید کی قرار داد قومی اسمبلی سے پاس نہیں ہوگی :بےنظیر شاہ کادعویٰ
مراد سعید کی قرار داد قومی اسمبلی سے پاس نہیں ہوگی :بےنظیر شاہ کادعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار بے نظیر شاہ نے کہاہے مراد سعید کی قرار داد قومی اسمبلی میں نہیں آئے گی اور نہ ہی پاس ہوگی ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ “ میں گفتگو کرتے ہوئے بے نظیر شاہ نے کہا کہ مراد سعید کی قرار داد نہ کبھی اسمبلی میں آئے گی اور نہ ہی یہ پاس ہوگی ، مراد سعید بھی اسی طرح کررہے ہیں جس طرح شہبازشریف کرتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی بیانات دینے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا اوراگر اس کے بعد بھی عمران خان مراد سعید کو وفاقی وزیر بنانا چاہتے ہیں تو انہیں اس پر غور کرناچاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف تحریک انصاف کہتی ہے کہ نیب آزاد ہے لیکن دوسری جانب مراد سعید کہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کے سات ارکان این آر او مانگ رہے تھے ، اگر نیب آزاد ہے تو ان سے این آر او کیوں مانگا جارہاہے ؟ مریم اورنگز یب کے حوالے سے وزیر اطلاعات فواد چودھری نے درست بات کی ہے کہ ان پر عائد الزامات کو عوام کے سامنے لایا جائے تاکہ پتہ تو چلے کہ مقدمہ کیاہے ؟

مزید :

قومی -