مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی مستقبل میں حنوط شدہ حالت میں محفوظ رہیں گی :حسن نثار کا دعویٰ

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی مستقبل میں حنوط شدہ حالت میں محفوظ رہیں گی :حسن ...
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی مستقبل میں حنوط شدہ حالت میں محفوظ رہیں گی :حسن نثار کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارحسن نثار نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن اورپیپلز پارٹی مستقبل میں حنوط شدہ حالت میں رہیں گی ، یہ سیاسی پارٹیاں نہیں گینگز ہیں جو اب دھول اڑارہے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ “ میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ نیب کو تحریک انصاف نے نہیں بنایااورنہ ہی نیب حکومت کے کنٹرول میں ہے، یہ ساری باتیں اپوزیشن کو بھی پتہ ہیں ، مسئلہ یہ ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی جو سیاسی پارٹیاں نہیں بلکہ گینگز ہیں ، اس کو اپنا سیاسی مستقبل تاریک نظر آرہاہے ۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اب پیپلزپارٹی نہیں رہی ہے ، ان جماعتوں کاسیاسی مستقبل کوئی نہیں ہے ، اب یہ دھول اڑا رہے ہیں۔یہ مستقبل میں حنوط شدہ حالت میں رہیں گی جیسے پرندوں کو حنوط کرکے محفوظ کرلیا جاتا ہے ، اسی طرح یہ پارٹیاں بھی محفوظ رہیں گی ۔

مزید :

قومی -