مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو نیا چیئر مین لگانے کیلئے موقع دیا جائے :ارشاد بھٹی نے مسائل کاحل بتادیا

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو نیا چیئر مین لگانے کیلئے موقع دیا جائے :ارشاد ...
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو نیا چیئر مین لگانے کیلئے موقع دیا جائے :ارشاد بھٹی نے مسائل کاحل بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو ایک موقع دیاجائے تاکہ وہ اپنی مرضی کا چیئر مین نیب لگا لیں اورتمام معاملات سے جان چھوٹ جائے ۔

ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ اگر عمران خان کا عدالتوں پر اثر ہوتا تو خواجہ برادران کی قبل ازگرفتاری ضمانتیں نہ ہوتیں، اگر عمران خان حکومت کچھ کرسکتی ہوتی تو یہ مسلم لیگ ن والے جو بچ گئے ہیں یہ بھی اندر ہوتے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر تحریک انصاف کے بس میں کچھ ہوتا تو اب تک پارلیمنٹ میں صرف تحریک انصاف بیٹھی ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان تمام مسائل کا حل یہ ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اوردیگر سیاسی پارٹیوں کوایک موقع اوردیا جائے تاکہ یہ اپنی مرضی کاچیئر مین نیب لگا لیں اور تمام معاملات سے جان چھوٹے بصورت دیگر چیخیں پڑتی رہیں گی ۔

مزید :

قومی -