وزیر اعظم جرات کامظاہر ہ کرتے ہوئے فواد چودھری کے اثاثے چیک کروائیں :ہارون الرشید نے کرپشن کے حوالے سے اہم ”نکتہ“ اٹھا دیا

لاہو (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاہے کہ عمران خان جرات کامظاہرہ کرتے ہوئے فوادچودھری کے اثاثے چیک کرلیں، وزیراعظم میں اناڑی پن ہے ، کام نہیں آتا ، اس لئے بچگانہ حرکتیں کررہے ہیں۔
ؒ
دنیا نیوز کے پروگرام ”آ ن دا فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ قومی اسمبلی میں بچگانہ حرکتیں ہورہی ہیں، ملک کا مسئلہ معیشت ہے ، ملک کو امن کی ضرورت ہے ، پنجاب پولیس کی حالت پہلے سے زیادہ خراب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس میں لوگوں کوسفارش پر لگایا جارہاہے ، حکومت کاایجنڈا معیشت ٹھیک کرنی ہے لیکن کوئی ایجنڈا نظر نہیں آرہا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ فواد چودھری اور مراد سعید جیسے لوگ وزارتیں نہیں چلایا کرتے ، اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں نے کرپشن کی ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے لیکن عمران خان جرات کامظاہرہ کریں کہ فواد چودھری کے اثاثے چیک کرلیں کہ کیا ان کی اتنی آمدن ہے جتنے ان کے اثاثے ہیں۔ ان کاکہناتھا کہ وزیر اعظم کوکام نہیں آتا ، اناڑی پن ہے ، اس لئے بچگانہ حرکتیں کررہے ہیں۔