وزیر اعظم کامنہ بند کردیا جائے تو میڈیاسے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے :جاوید لطیف

وزیر اعظم کامنہ بند کردیا جائے تو میڈیاسے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے :جاوید ...
وزیر اعظم کامنہ بند کردیا جائے تو میڈیاسے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے :جاوید لطیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے کہاہے کہ رونا مراد سعیدپرنہیں صدر پر آتاہے ، وزیر اعظم کامنہ بند کردیاجائے تو میڈیا کو کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے ۔

دنیانیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میڈیاکوپاکستان کا مثبت چہرہ دکھانا چاہئے لیکن وزیر اعظم جو دوسرے ملکوں میں جاکر پاکستان کا چہرہ دکھا رہےہیں ، اگر ان کامنہ بند کردیا جائے تومیڈیا کو کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ دنیا میں کوئی کرپشن کو اچھا نہیں جانتا لیکن یہ نہیں ہوتا کہ کرپشن کی آڑ میں اپنی نالائقیوں کوچھپایا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ این آر او کے حوالے سے یہ بچہ مجھے بتادے کہ این آر او تو کوئی وزیر اعظم سے بھی نہیں کر سکتا ، این آر او ماضی میں بھی جن سے ہوئے ہیں وہ سب کوپتہ ہے ، یہ وہی مراد سعید ہیں جنہوں نے کہا تھا کہ جب تحریک انصاف کی حکومت آئے گی تو ہم دنیا میں پاکستانیوں کاچھپاہوا دوسو ارب ڈالر لیکر آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے رونامراد سعید پر نہیں آرہا بلکہ صدر کے اس بیان پر رونا آرہاہے جو یہ کہتے ہیں کہ پاکستان کرپشن کی وجہ سے ٹوٹ گیا تھا ۔

مزید :

قومی -