سانحہ آرمی پبلک سکول ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن،پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف بے مثال قربانیاں دیں:شاہ محمود قریشی

سانحہ آرمی پبلک سکول ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن،پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف ...
سانحہ آرمی پبلک سکول ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن،پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف بے مثال قربانیاں دیں:شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف بے مثال قربانیاں دی ہیں ،قوم دہشت گردی کیخلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح پر عزم ہے ،16دسمبر سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے حوالے سے ملک کی تاریخ کاسیاہ ترین دن ہے۔

تفصیلات کے مطابق  16دسمبر سانحہ پشاور کے شہدا کے حوالے سے ’یادگاری پوسٹر‘ پر دستخط کے موقع پر گفتگو کرتے  ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ 16دسمبر سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے حوالے سے ملک کی تاریخ کاسیاہ ترین دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دی ہیں ،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح پر عزم ہے ۔وزیر خارجہ نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کیلئے دعا بھی کی۔

مزید :

قومی -