معروف اینکر پرسن وسیم بادامی کوشرمندہ کرنے کے لیے وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ایسی تصویر شیئر کردی کہ آ پ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف اینکر پرسن وسیم بادامی گزشتہ کچھ عرصے سے مسلسل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان کے متضاد بیانات پر بات کر رہے تھے جس سے لوگوں کو یہ تاثر مل رہا تھا کہ حکومتی وزراءایک پیج پر نہیں ہیں اور ان دونوں میں اختلاف ہے لیکن اب فواد چوہدری نے ایک تصویر کر کے شیئر کر کے وسیم بادامی کو ٹھینگا دکھا دیا ۔
تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر کھڑے ہیں اور دونوں مسکر ا رہے ہیں ۔اس تصویر کے ساتھ فواد چوہدری نے وسیم بادامی کا نام لے کر ٹھینگا دکھا یا اور ہنسنے والے ایموجی بھی بنائے ۔جواب میں وسیم عباسی نے بھی مسکرا کر ڈانس کرنے والے ایموجی بنائے اور ساتھ ہی ایک بوسہ دینے والاایموجی بھی بنا یا ۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل فواد چوہدری نے چیئر مین سینیٹ سے جھگڑے کے معاملے پر بتا یا تھا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے چیئر مین سینیٹ کے رویے پر سختی سے نوٹس لیا ہے لیکن دوسرے ہی دن قومی اسمبلی کے اجلاس میں علی محمد خان نے بتا یا تھا کہ کابینہ میں چیئر مین سینیٹ سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی جب میڈ یا نے دو وفاقی وزراءکے بیان میں اختلاف کو رپورٹ کیا تو فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے ایسی بات کی تھی لیکن ہو سکتا ہے کہ جس وقت انہوں نے یہ بات کی ہو اس وقت علی محمد خان اجلاس میں موجود نہ ہوں ۔