پارلیمنٹ میں انڈے لانیوالے نہیں چاہتے کہ موجودہ نظام چلے :نوید قمر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنمانوید قمر نے کہاہے کہ پارلیمنٹ میں انڈے لانے والے نہیں چاہتے کہ موجودہ نظام چلے، حکومت سے بجلی ، گیس اورمعیشت کے حوالے سے سوال کریں توکہتے ہیں تم چور ہو، سب کوجیل میں ڈال دیں گے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک “ میں گفتگوکرتے ہوئے نویدقمرنے کہا کہ کوئی پارٹی یہ نہیں کہہ سکتی کہ ہم پارسا ہیں ، قانون سب کے لئے برابر ہوناچاہئے ، ایک شخص کے خلاف ریفرنس دائر ہوتاہے اور کچھ نہیں ہوتا لیکن ایک شخص کیخلاف انکوائری شروع ہوتی ہے اس کو گرفتار کرلیا جاتاہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سے معیشت ، پٹرول اور بجلی کے حوالے سے سوال کیا جائے تو کہتے ہیں تم چور ہو، سب کو جیل میں ڈال دیں گے، چیئر مین پی اے سی کے حوالے سے اپوزیشن کی جانب سے دوماہ قبل ہی حل دیدیا گیا تھا لیکن دونوں اطرف سے عوامی سطح پر سٹینڈ لیا گیا جس سے پیچھے ہٹنا مشکل ہے ۔انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ میں انڈے وہی لائے گا جو یہ نہیں چاہتا کہ سسٹم چلے ۔