برطانوی وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی قراردادپر خفیہ رائے شماری شروع
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی پارلیمنٹ میں وزیر اعظم ٹریزامے کیخلاف بطور پارٹی لیڈر عدم اعتمادکی قراردا د پرخفیہ رائے شماری شروع ہوگئی ہے ۔
جیونیوز کے مطابق وزیر اعظم کے خلاف پارلیمنٹ کے کمیٹی روم نمبر 13میں ہونیوالی خفیہ رائے شماری رات آٹھ بجے تک جاری رہے گی ،رائے شماری کے نتائج کا اعلان رات نو بجے کے بعد کیا جائیگا ۔ اس موقع پر یہ توقع بھی کی جاری ہے کہ وزیر اعظم ٹریزا مے پارٹی کے اکثریتی ارکان کی حمایت حاصل کرنے میں کامیا ب ہوجائیں گی۔
قبل ازیں برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے نے اگلے عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیاتھا ، اس بات کااعلان اپنے خلاف رائے عدم اعتماد کی قرارد اد پر رائے شماری سے قبل پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کی تھی ۔