اگلے سال تک حکومت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا لیکن پارلیمنٹ چلتی رہے گی:رانا ثناءاللہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا ءاللہ نے کہاہے کہ اگلے سال تک حکومت کے بارے میں کچھ نہیں کہاجا سکتا لیکن پارلیمنٹ چلتی رہے گی ۔
جیونیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ2019تک حکومت کے بارے میں تو کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن پارلیمنٹ چلتی رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم قومی اسمبلی میں آتے ہیں تو ان کو ارکان اسمبلی کے جواب دینے چاہئے ، اگر نیب ان کے ماتحت نہیں ہے تو پھر جوباتیں وزیر اعظم اوران کے وزراءنے کی ہیں ان کے کیا معنی ہیں؟
انہوں نے کہا کہ پچھلے تین دن سے جب بھی ہم قومی اسمبلی میں جاتے ہیں تو گاڑیوں کی بہت زیادہ چیکنگ کی جاتی ہے ، اگر گاڑیوں سے انڈے بر آمد ہوتے ہیں تو اس سے خطرہ کیاہے؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پہلی تقریر کے موقع پر ہم نے وزیر اعظم کو ان کے انداز میں ہی جواب دیا تھا ۔