سینیٹر سراج الحق نےایسی جگہ جانے کا اعلان کر دیا کہ پولیس اور انتظامیہ کی دوڑیں لگ جائیں گی

سینیٹر سراج الحق نےایسی جگہ جانے کا اعلان کر دیا کہ پولیس اور انتظامیہ کی ...
 سینیٹر سراج الحق نےایسی جگہ جانے کا اعلان کر دیا کہ پولیس اور انتظامیہ کی دوڑیں لگ جائیں گی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے جمعرات کے روز ایسی جگہ جانے کا اعلان کر دیا کہ پولیس اور انتظامیہ  کی دوڑیں لگ جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق چند روزقبللاہور کے علاقے مریدکے میں موٹرسائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کرکے فیروز والا کچہری میں پیشی پر آنے والے جماعت اسلامی کے تین مقامی رہنماؤں کو دن دیہاڑے قتل کر دیا تھا ،جس پر جماعت اسلامی کے کارکنوں اور مقامی افراد نے قتل کی اس گھناؤنی واردات پر شدید احتجاج کیا تھا جبکہ سینیٹر سراج الحق نے بھی جماعت اسلامی کے کارکنوں کے قتل پر پولیس اور انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے قاتلوں کی  فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا ،اب خبر آئی ہے کہ  سینیٹر سراج  الحق ،جماعت  اسلامی کے مرکزی  سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اور وسطی پنجاب کے امیر مولانا محمد جاوید قصوری کے ہمراہ  مریدکے میں قتل ہونے والے جماعت اسلامی کے رہنماؤں شبیر سرویا ، صداقت علی صداقت اور اسد ہاشمی مرحوم کے آبائی گاؤں ننگل سادہ میں  قاتلوں کی  عدم گرفتاری پر  ہونے والے  احتجاج کی قیادت کریں گے اورمقتولین کے گھروں میں بھی اظہار تعزیت  کے لئے جائیں گے جبکہ کل سوا تین بجے سہ پہر میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...