آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے کراچی، اسلام آباد میں بڑے تقرر و تبادلے

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے کراچی، اسلام آباد میں بڑے تقرر و تبادلے
آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے کراچی، اسلام آباد میں بڑے تقرر و تبادلے

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے کراچی اور اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کردئے ہیں۔ گریڈ20کے9افسران کے تبادلے کئے گئے ہیں، او پی ایس افسر قبول احمد گوندل کو اے جی سندھ مقرر کردیا گیا۔ جاری ہونے والے حکم کے مطابق کراچی سے اے جی سندھ غفران میمن کا تبادلہ کیا گیا اور انکی جگہ ڈائریکٹر جنرل آڈٹ مقبول احمد گوندل کو اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ مقرر کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی ایچ آر ایم شیراز منصور کو ڈی جی بی اینڈ اے مقرر کردیاگیا، چیف فنانس اینڈ اکاؤنٹس آفیسر آغا محمد انصار کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ تقرری کے منتظر افتخار احمد بابرکو ڈی جی ایچ آر ایم اسلام آباد تعینات کردیا گیا، چیف فنانس اینڈ اکاؤنٹس آفیسر کمیونی کیشن فخرالزماں علی کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا، ڈی جی بی اینڈ اے اے جی آفس اسلام آباد شینا علی منصور کا بھی تبادلہ کر دیا گیا، چیف فنانس اینڈ اکاؤنٹس آفیسر ریلوے ڈویژن اسلام آباد عبدالحامد کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا، چیف فنانس اینڈ اکاؤنٹس آفیسر ریونیو ڈویژن محمد زاہد زمان کو ڈی جی آڈٹ ورکس اسلام آباد لگا دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...