آصف زرداری کی ضمانت ڈیل نہیں، وفاق سب کو چور کہہ کر وقت ضائع کر رہاہے:سید مراد علی شاہ

آصف زرداری کی ضمانت ڈیل نہیں، وفاق سب کو چور کہہ کر وقت ضائع کر رہاہے:سید ...
آصف زرداری کی ضمانت ڈیل نہیں، وفاق سب کو چور کہہ کر وقت ضائع کر رہاہے:سید مراد علی شاہ

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہےکہ آصف زرداری کو طبی بنیادوں پر ضمانت ملی ہے،یہ کوئی ڈیل نہیں،اگر زرداری صاحب سندھ میں ہوتے تو جیل قوانین کے تحت سہولیات لیتے،وفاقی حکومت سب کو چور کہہ کر وقت برباد کررہی ہے،میرا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے اور میری اِسی جماعت نے ملک کو ایک متفقہ آئین دیا،میرا فرض ہے کہ میں انسانی حقوق کا جھنڈا بلند رکھوں۔

کراچی کےمقامی ہوٹل میں پلرز کی جانب سے منعقدہ سیمینارسےخطاب کرتےہوئےوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکہاکہ سب سےزیادہ قانون سازی سندھ اسمبلی نے کی،جب تک حکومت نہ چاہے کوئی قانون پاس نہیں ہو سکتا،ہمارا مسئلہ قانون پر عملدرآمد ہے،انسانی حقوق ایک اِنسان دوسرے انسان کودیتاہے،ہمیں اپنے گریبان میں دیکھنا چاہئے کہ ہم اپنے حقوق صحیح طریقے سے ادا کررہے ہیں،لاہور میں وکلا کے مظاہرے میں اُنہوں نے کس قدر انسانی حقوق کی پاسداری کی؟ اس حوالے سے ہمیں سوچنا چاہئے، شہید بی بی نے ہمیشہ انسانی حقوق کی بات کی اور چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی اسی کام کا بیڑہ اٹھایا ہواہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی لیڈرشپ طلبا یونین کی بحالی کیلئے پریس کانفرنس کرتی ہے، میں3ہفتہ پہلے آصف علی زرداری سے ملنے گیا تو انھوں نے طلبا یونین بحال کرنے کیلئے قانون کی تیاری میں تاخیر پر خفگی کا اظہار کیا۔سید مراد علی شاہ  نے کہا کہ مذہب کی تبدیلی کے حوالے سے یہ دیکھوں گا کہ یہ اختیار حکومت کے پاس ہے یا نہیں؟ کوشش ہے کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے منصوبے میں کسی کو بے گھر نہ کریں،سی سی آئی اجلاس کی میٹنگ کا نوٹس آتا ہے دعوت نہیں آتی، آئی جی سندھ، سندھ حکومت کو رپورٹ کرتے ہیں، سندھ حکومت کی پولیس سے کوئی رسہ کشی نہیں،جس دن دعا منگی اغوا ہوئی میں اْس رات سو نہیں سکا۔ 

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...