حافظ سعید کیخلاف اخراج مقدمات کیلئے ہر ایف آئی آر کیخلاف الگ درخواست دائر کرنیکی ہدایت

        حافظ سعید کیخلاف اخراج مقدمات کیلئے ہر ایف آئی آر کیخلاف الگ درخواست ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید ودیگر راہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کے اخراج کے لئے ہر ایک ایف آئی آر کے خلاف الگ درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔مسٹرجسٹس قاسم خان اورمسٹر جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل ڈویژن بنچ کے روبرودرخواست گزاروں کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ امریکہ کے دباؤ پران کے خلاف 29 مختلف ایف آئی آرز درج کرلی گئی ہیں،جس پر فاضل بنچ نے کہا کہ ہرایک ایف آئی آر کے اخراج کے لئے الگ درخواستیں دی جائیں،درخواست گزار کا موقف ہے کہ حکومت نے حافظ سعید پر لشکر طیبہ کا سربراہ ہونے کا بے بنیاد الزام لگایا اور مقدمہ درج کیا، بھارتی لابی کا حافظ سعید پر ممبئی حملوں سے متعلق بیان حقائق کے منافی ہے۔حافظ سعید کا لشکر طیبہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔

الگ در

مزید : صفحہ آخر