ملک بھر میں موسلادھاربارش کی پیشگوئی

ملک بھر میں موسلادھاربارش کی پیشگوئی
ملک بھر میں موسلادھاربارش کی پیشگوئی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات کے مطابق آج صوبہ پنجاب، خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان ، سندھ کے چند اضلاع ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک/تیز ہواو¿ں اور آندھی کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں آج صبح ہلکے بادل چھائے رہے اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسلام آباد کا درجہ حرارت صبح کے وقت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ سے زیادہ 14 تک جا سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج مطلع ابرآلود رہے گا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی متوقع ہے۔بلوچستان کے اضلاع قلعہ عبد اللہ، پشین، کوئٹہ، مستونگ، زیارت، ہرنائی، لہری، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، موسی ٰخیل، ژوب، بارکھان، قلات، خاران، خضدار، واشک اور نوشکی کے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کراچی اور سندھ کے اضلاع سانگھڑ، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ، حیدرآباد اور شہید بینظیر آباد میں تیز ہواو¿ں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔خیبرپختونخوا، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔پشاور، مردان، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ، مری، جیوانی کے اضلاع اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش دیرزیریں میں 10 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

مزید : اہم خبریں /ماحولیات /علاقائی /اسلام آباد