سانحہ پی آئی سی پر پوری قوم افسردہ ہے،پاکستان میں پلی بارگین کے بہت سارے پیسے آنے والے ہیں ،شیخ رشید

سانحہ پی آئی سی پر پوری قوم افسردہ ہے،پاکستان میں پلی بارگین کے بہت سارے پیسے ...
سانحہ پی آئی سی پر پوری قوم افسردہ ہے،پاکستان میں پلی بارگین کے بہت سارے پیسے آنے والے ہیں ،شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ بلاول چیں چیں کررہا ہے اس کو سمجھ لگ جائے گی ،پاکستان میں پلی بارگین کے بہت سارے پیسے آنے والے ہیں ،آصف زرداری کی ضمانت ہو گئی یہ اچھی بات ہے انہوں نے پلی بارگین کرنی ہے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ الیکشن کا مطالبہ کررہے ہیں انہیں شرم آنی چاہئے یہ کس قسم کا الیکشن کمیشن چاہتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے 2013 اور2018 کے دونوں الیکشن نہیں مانے،چیف الیکشن کمشنر غیرجانبدارہوناچاہئے یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ الیکشن کمشنر اور جج ان کاہوناچاہئے ۔
شیخ رشید نے کہا کہ سانحہ پی آئی سی پر پوری قوم افسردہ ہے ،کل کے واقعے کے بعد پوری قوم سکتے میں آگئی ،قائداعظم کاکوٹ پہن کر وکلا نے یہ حرکت کی،رات سے ڈپریشن میں ہوں کہ ایسی قوم کا وکیل ہوں،سانحہ پی آئی سی پروکلا نے پوری قوم کو شرمندہ کردیا،انہوںنے کہا کہ وکلا نے قائداعظم کاکوٹ پہن کر جو کیا افسوسناک ہے ،کشیدگی کم ہونی چاہئے ملک کے حالات خراب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب روس افغانستان میں آیا تو امریکا ہمارادوست بن گیاامریکا کامطلب نکل گیا تو وہ ہمیں دہشتگردی کاتحفہ دے گیاوقت کے ساتھ مفادات بھی بدل گئے چین کے اثرورسوخ کے بعد ایک بار پھرامریکا خطے میں آگیا۔