علیم ڈار کا ایک اور اعزاز، 129واں ٹیسٹ میچ آفیشیٹ کر کے دنیا کے نمبر ون امپائر بن گئے

علیم ڈار کا ایک اور اعزاز، 129واں ٹیسٹ میچ آفیشیٹ کر کے دنیا کے نمبر ون امپائر ...
علیم ڈار کا ایک اور اعزاز، 129واں ٹیسٹ میچ آفیشیٹ کر کے دنیا کے نمبر ون امپائر بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور سپرسٹار علیم ڈار نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا، 129 واںٹیسٹ میچ آفیشیٹ کر کے دنیا کے نمبر ون امپائر بن گئے، انہوں نے لیجنڈری سٹیو بکنر کا ریکارڈ توڑ دیا۔
6 جون1968 کو گوجرانوالہ میں پیدا ہونے والے علیم ڈار نے ٹیسٹ کرکٹر بننے کا خواب دیکھ کر گیم شروع کی، سترہ فرسٹ میچز کھیلنے کے بعد فیلڈ بدلتے ہوئے امپائرنگ میں قدم رکھا،16 فروری2000 میں اپنے ہی ہوم ٹاؤن میں پاکستان اور سری لنکا کا پہلا ون ڈے آفیشیٹ کیا۔ اس کے تین سال بعد ڈھاکا میں ٹیسٹ امپائر بھی بن گئے۔
آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل نہیں ہوئے بلکہ مسلسل تین سال تک سال کے بہترین امپائر کا ایوارڈ اپنے نام کیا، پاکستان کی شان علیم ڈار نے اپنے ہی آئیڈیل سٹیو بکنر کا ایک سو اٹھائیس ٹیسٹ میچز آفیشیٹ کر کے ریکارڈ برابر کیا۔آج آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان شروع ہونے والے پانچ روزہ میچ میں علیم ڈار بطور امپائر ریکارڈ ہولڈر بن گئے ہیں۔

مزید :

کھیل -