قونصل جنرل خالد مجید کا جدہ میں "شمیسی حراستی مرکز" کا دورہ

قونصل جنرل خالد مجید کا جدہ میں "شمیسی حراستی مرکز" کا دورہ
قونصل جنرل خالد مجید کا جدہ میں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ( محمد اکرم اسد ) قونصل جنرل خالد مجید نے جدہ  میں"شمیسی حراستی مرکز" کا دورہ کیا جوغیر قانونی غیر ملکی مقیمین کو  اپنے وطن واپس بھیجنے کے انتظامات کرتا ہے۔ ان کے ہمراہ قونصل (قونصلر امور) محمد حسن بھی تھے۔قونصل جنرل نے دورے میں  سعودی وزارت خارجہ کے شمیسی کے ایڈوائزر خلیل احمد عدماوی اور  حراستی مرکز کے انچارج  بریگیڈئر اسامہ عبد اللہ ابو معیلہ سے ملاقات کی۔ بریگیڈیئر اسامہ نے مرکز  پر تفصیلی بریفنگ دی  اور دی جانے والی  سہولیات اور وطن بھیجنے کے عمل کو تیز تر کرنے کے لئے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا۔ 
قونصل جنرل نے پاکستانی قیدیوں کے لئے رہائش ، طبی اور کھانے کے اچھے انتظامات کرنے پر سعودی حکومت کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستانی تارکین وطن کی ملک واپس بھیجنے  سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے قونصل جنرل نے مختلف پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے سعودی حکام سے درخواست کی کہ وہ مختلف النوع معاملات  پر بھی  غور کریں تاکہ ایسے افراد کو  بھی واپس پاکستان بھیجا جاسکے۔ 


قونصل جنرل نے شمیسی حراستی مرکز میں پاکستانی قونصلیٹ کے عملے سے بھی ملاقات کی ، اور ان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ وہ پاکستانی نظربندوں کی سہولت کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھیں اور ان کے جائز تحفظات حل  کریں۔

مزید :

عرب دنیا -