وکلا ہنگامی آرائی میں وزیراعظم کے بھانجے بھی ملوث ہیں،ان کیخلاف کارروائی ہوگی؟صحافی کے سوال پر سی سی پی او نے واضح جواب دیدیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید نے کہا کہ پی آئی سی حملے پر ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں اورملزموں کی گرفتاریاں کی جارہی ہیں،تمام کارروائی قانون کے مطابق ہوگی۔صحافی کے سوال”وزیراعظم کے بھانجے بھی ملوث ہیں،ان کیخلاف کارروائی ہوگی؟کے جواب میں سی سی پی او لاہور نے کہا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالانہیں،جوبھی قصوروارہوگااس کیخلاف کارروائی ہوگی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے پی آئی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی سی حملے پر ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں اورملزموں کی گرفتاریاں کی جارہی ہیں،تمام کارروائی قانون کے مطابق ہوگی،سی سی پی او لاہور نے کہا کہ وکلا کے احتجاج کی اطلاع نہیں تھی، تمام ممکنہ فوٹیجزحاصل کرلی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام اہم مقامات پرنفری تعینات کردی ہے،ہرقسم کے حالات سے نمٹنے کیلئے تیارہیں،انہوں نے کہاکہ عدالت میں پیشی کے بعدگرفتاریاں سامنے آجائیں گی،کل کچھ وکلانے احتجاج کوسیاسی رنگ دیا،سی سی پی او لاہور کاکہناتھا کہ پولیس نے مظاہرین کوروکا،2 بارہسپتال سے باہردھکیلا۔
صحافی کے سوال ”وزیراعظم کے بھانجے بھی ملوث ہیں،ان کیخلاف کارروائی ہوگی؟“کے جواب میں سی سی پی او لاہور نے کہا کہ کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالانہیں،جوبھی قصوروارہوگااس کیخلاف کارروائی ہوگی۔