برطانیہ میں موجود نواز شریف کے علاج کا معاملہ بھی لٹک گیا، وجہ بھی سامنے آگئی

برطانیہ میں موجود نواز شریف کے علاج کا معاملہ بھی لٹک گیا، وجہ بھی سامنے آگئی
برطانیہ میں موجود نواز شریف کے علاج کا معاملہ بھی لٹک گیا، وجہ بھی سامنے آگئی

  



لندن/لاہور(ویب ڈیسک) کرسمس کی چھٹیوں کے باعث سابق وزیراعظم نوازشریف کو دماغ کو خون پہنچانے اور دل کی شریانوں کے حوالے سے ڈاکٹر سے وقت نہ مل سکا۔لندن مین میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے بتایا کہ نواز شریف کا آج دوبارہ طبی معائنہ کیا گیا اور پلیٹ لیٹس کی تعداد جانچنے کے حوالے سے نواز شریف کے بلڈ ٹیسٹ لئے گئے۔شہبازشریف نے کہا کہ دماغ کو خون پہنچانے اور دل کی شریانوں کے حوالے سے ڈاکٹر سے وقت لیا جا رہا ہے لیکن کرسمس کی چھٹیاں آ رہی ہیں اس لئے ان چھٹیوں کے بعد ہی ڈاکٹر سے وقت مل پائے گا۔لاہور میں ہسپتال پر وکلا کے دھاوے کے حوالے سے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پی آئی سی واقعہ انتہائی افسوسناک ہے جس میں بے گناہ مریضوں کی جان گئی ہے ایسا نہیں ہونا چاہیئے تھا، یہ حکومت کی بدترین غفلت ہے۔

مزید : برطانیہ /علاقائی /پنجاب /لاہور