پاکستان کی نامور اداکارہ کی جان کو خطرہ،حکومت سے تحفظ کی اپیل کردی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی نامور اداکارہ میرا کی جان کو خطرہ۔نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق اداکارہ میرا نے کہاہے کہ انہیں دھمکی آمیز فون کالز آرہی ہیں۔انہوں نے کہاان کی جان کو خطرہ ہے۔مجھے دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں جبکہ انہوں نے اپنی فلم کو پروموٹ کرنا ہے۔اپنی نئی فلم کوپروموٹ کرناچاہتی ہوں ۔میرا نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ انہیں تحفظ کرے۔