ایل این جی درآمد کی آڈٹ رپورٹ شاہد خاقان عباسی کے دعوﺅں کی نفی ہے،108 ارب کی بے قاعدگیوں کاجواب دینا پڑےگا،فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ لیگی دور حکومت میں قطر سے ایل این جی کی درآمد میں ہوشربا مالی بے قاعدگیاں سامنے آرہی ہیں،ایل این جی درآمد پر2015-16 کی آڈٹ رپورٹ شاہد خاقان عباسی کے دعوؤں کی نفی ہے،108 ارب کی بے قاعدگیوں اور صارفین سے ساڑھے چار ارب اضافی وصولیوں کا جواب دینا پڑے گا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج پاکستان کے عوام کو مہنگی گیس خریدنے پڑ رہی ہے تو اس کے پیچھے کٹھ پتلی وزیراعظم کی کارستانیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقام کا راگ الاپنے اور خود کو بے گناہ قرار دینے والوں کا دامن داغدار ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قومی خزانے کو چونا لگانے والوں سے ایک ایک پائی وصول کی جائے گی۔