مقبوضہ کشمیرمیں ایس ایم ایس سروس بحالی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،کشمیری میڈیا

مقبوضہ کشمیرمیں ایس ایم ایس سروس بحالی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،کشمیری ...
مقبوضہ کشمیرمیں ایس ایم ایس سروس بحالی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،کشمیری میڈیا

  



سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں 130 ویں روز بھی قابض بھارتی فوج کا لاک ڈاون جاری ہے۔کشمیریوں نے مقبوضہ وادی میں ایس ایم ایس سروس کی بحالی کے بھارتی دعووں کی تردید کردی۔تفصیلات کے مطابق کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں ایک سو تیسویں روز بھی قابض انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاون برقرار ہے۔

کشمیری میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ روز سامنے آنے والی ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ کشمیر میں ایس ایم ایس سروس بحال کردی گئی ہے۔کشمیری شہریوں کے مطابق کچھ کمپنیوں کے پیغامات موصول ہوئے ہیں تاہم ایک دوسرے کو ایس ایم کرنے کی کوئی سہولت نہیں ہے نہ ہی کمپنی کے علاوہ نمبرو ں سے بھیجے گئے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

مزید : قومی