سابق صدر آصف زرداری کے ضمانتی مچلکے منظور، روبکارجاری ,عدالت نےفوری رہائی کا حکم دے دیا

سابق صدر آصف زرداری کے ضمانتی مچلکے منظور، روبکارجاری ,عدالت نےفوری رہائی کا ...
سابق صدر آصف زرداری کے ضمانتی مچلکے منظور، روبکارجاری ,عدالت نےفوری رہائی کا حکم دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف زرداری کے ضمانتی مچلکے منظور ہوگئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے رہائی کی روبکار جاری کردی۔عدالت نے آصف زرداری کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کیلئے ان کے وکلا کی ٹیم اسلام آبادہائیکورٹ پہنچی تو عدالت نے ان مچلکوں کی تصدیق کروانے کا حکم دیا جس کے بعدمچلکوں کو تحصیلدار سے تصدیق کرواکے دوبارہ عدالت میں پیش کیاگیا۔تصدیق شدہ مچلکوں کو منظورکرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر کی رہائی کی روبکار جاری کردی اور انہیں فور ی رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔جہاںرب نوازاور سردار توقیرنے ضمانتی مچلکے جمع کروائے۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کس کے ضمانتی مچلکے دے رہے ہیں تو دونوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں۔سابق صدر کی رہائی کے حکم پر آج عملدرآمد ہونا ہے اور وہ آج ہی اڈیالہ جیل سے اپنے گھر منتقل ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آبادہائیکورٹ نے سابق صدر کو طبی بنیادوں پر ضمانت دے دی تھی۔عدالت نے ایک ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق صد ر کے صاحبزادے بلاول بھٹو نے فیصلے پر خوشی کااظہارکرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ عدالت کے شکرگزار ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ آصف زرداری رہائی اور علاج کے بعد کھلاڑی کا شکار کریں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -