بنی گالہ کی تمام عمارتوں کوریگولرائزکریں، ایسانہ ہوچک شہزادوالاحال بنی گالہ میں بھی ہوجائے،سپریم کورٹ،سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی

بنی گالہ کی تمام عمارتوں کوریگولرائزکریں، ایسانہ ہوچک شہزادوالاحال بنی ...
بنی گالہ کی تمام عمارتوں کوریگولرائزکریں، ایسانہ ہوچک شہزادوالاحال بنی گالہ میں بھی ہوجائے،سپریم کورٹ،سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی

  



اسلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے بنی گالہ کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی،جسٹس عمر عطابندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بنی گالہ کی تمام عمارتوں کوریگولرائزکریں، ایسانہ ہوچک شہزادوالاحال بنی گالہ میں بھی ہوجائے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بنی گالہ کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،ممبرپلاننگ سی ڈی اے نے کہا کہ 3 سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس پرکام شروع کردیا،پلانٹس پر 4 ارب روپے لاگت آئےگی،بنی گالہ میں انٹرنل سیوریج نیٹ ورک بنارہے ہیں،جسٹس گلزاراحمد نے کہا کہ بنی گالہ کی تمام عمارتوں کوریگولرائزکریں، ایسانہ ہوچک شہزادوالاحال بنی گالہ میں بھی ہوجائے۔

ممبرپلاننگ سی ڈی اے نے کہا کہ ماسٹرپلان نظرثانی کیلئے عالمی کنسلٹنٹ ہائرکررہے ہیں،وزارت منصوبہ بندی سے بھی رائے لینی ہے،عدالت کے تمام احکامات کوبھی مدنظررکھاجارہاہے،جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ ہم نے رائے دی،حکم نہیں،اپناذہن استعمال کریں۔جسٹس عمر عطابندیال نے استفسار کیا کہ بنی گالہ کیازون 3 میں آتاہے؟ممبرپلاننگ نے کہا کہ بنی گالہ زون نمبر 4 میں آتاہے،ماسٹرپلان کی نظرثانی میں 6 سے 8 ماہ لگ سکتے ہیں،ماسٹرپلان نظرثانی کیلئے عالمی کنسلٹنٹ ہائرکررہے ہیں،جسٹس عمر عطابندیال نے استفسار کیا کہ کتناپانی راول ڈیم میں جارہاہے؟اندرونی سیوریج کانظام کب تک مکمل ہوگا،ممبرپلاننگ نے کہا کہ وزرات منصوبہ بندی سے بھی رائے لینی ہے،عدالت کے تمام احکامات کوبھی مدنظررکھاجارہاہے، عدالت نے بنی گالہ کیس کی سماعت ایک ماہ تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد