سپریم کورٹ،پی بی 21قلعہ عبداللہ میں انتخابی عذرداری سے متعلق درخواست سماعت کیلئے منظور

سپریم کورٹ،پی بی 21قلعہ عبداللہ میں انتخابی عذرداری سے متعلق درخواست سماعت ...
سپریم کورٹ،پی بی 21قلعہ عبداللہ میں انتخابی عذرداری سے متعلق درخواست سماعت کیلئے منظور

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے پی بی 21 قلعہ عبداللہ میں انتخابی عذرداری سے متعلق درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ،عدالت نے الیکشن کمیشن اورفریقین کو نوٹس جاری کردیئے ۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں پی بی 21 قلعہ عبداللہ میں انتخابی عذرداری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،عبدالقہار کی جانب سے الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائر کی گی تھی ،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل نے درخواست تصدیق نہ ہونے پرخارج کی،عدالت نے ٹربیونل فیصلے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی،عدالت نے الیکشن کمیشن اورفریقین کو نوٹس جاری کردیئے ۔جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ انتخابی قوانین کی تشریح ضروری ہے،الیکشن کمیشن کو بھی نوٹس جاری کررہے ہیں،کیس کوتعطیلات کے بعدتفصیل سے سنیں گے

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد