راجہ طارق محمو دکے انتقال پر پاکستان جرنلسٹس فورم یو اے ای کا تعزیتی اجلاس

راجہ طارق محمو دکے انتقال پر پاکستان جرنلسٹس فورم یو اے ای کا تعزیتی اجلاس
راجہ طارق محمو دکے انتقال پر پاکستان جرنلسٹس فورم یو اے ای کا تعزیتی اجلاس

  



دبئی (طاہر منیر طاہر)گجرات میں لوکل صحافت کے با نی راجہ طارق محمود کے انتقال پر پاکستان جرنلسٹس فورم یو اے ای کا تعزیتی اجلاس ہوا جس کی صدارت پاکستان جرنلسٹس فورم کے صدر اشفاق احمد نے کی۔تعزیتی اجلاس میں پی جے ایف کے عہدیداران ارشد انجم، عاصمہ علی زین، حافظ زاہد علی، جمیل خان، خالد محمود گوندل، راجہ اسد، سعدیہ عباس، سبط عارف، سہیل خاور،طاہر منیر طاہر اور ذمرد بونیری نے شرکت کی۔ اس موقع پر روز نامہ جذبہ کے اوورسیز ایڈیٹر خالد محمود گوندل نے مرحوم راجہ طارق محمود کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک انتہائی با اصول اور نیک انسان تھے وہ گجرات میں مقامی صحافت کے معمارتھے گجرات میں سب سے پہلے انہوں نے روز نامہ جذبہ کا آغاز کیا اور مقامی صحافت کی نئی داغ بیل ڈالی۔

مرحوم بے باک اور اصول پرست صحافی تھے۔ گجرات میں صحافت کے میدان میں ان کے بے شمار شاگرد تھے جنہوں نے راجہ طارق محمودسے صحافت کے اصول سیکھے۔ آج گجرات سے 18 سے زائد اخبار نکل رہے ہیں جنہیں راجہ طارق محمود کے شاگرد چلا رہے ہیں ۔خالد محمود گوندل نے مزید کہا کہ مرحوم راجہ طارق محمود نے صحافت کے ذریعے ضلع گجرات کی خدمت کی ہے جو ہمیشہ یاد رکھی جائے اور جب تک صحافت زندہ ہے راجہ طارق محمود کا نام صحافت میں زندہ رہے گا۔

خالد محمود گوندل نے RTFکے تعزیتی اجلاس میں خالد محمود گوندل کے ساتھ اظہار تعزیت کے ساتھ مرحوم راجہ طارق محمود کے صاحبزادوںراجہ تیمور طارق، راجہ عمر طارق راجہ سلیمان طارق اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا گیا۔ اس موقع پر مرحوم کے لیے مغفرت بھی کی گئی اور مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

مزید : عرب دنیا