الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے؟ پی آئی سی حملے کے بعد وکلا نے پنجاب بھر میں ہڑتال کردی

الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے؟ پی آئی سی حملے کے بعد وکلا نے پنجاب بھر میں ہڑتال ...
الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے؟ پی آئی سی حملے کے بعد وکلا نے پنجاب بھر میں ہڑتال کردی

  



لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں گزشتہ روز وکلاءکی جانب سے دل کے ہسپتال پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) پر حملے کے الزام میں گرفتار وکلاءکے حق میں پنجاب بار کونسل کی جانب سے صوبے بھر میں ہڑتال کی جا رہی ہے۔گزشتہ روز پی آئی سی میں وکلاءکی جانب سے ہونے والے حملے میں ایک خواتین سمیت 3 مریض انتقال کر گئے تھے جس کے بعد لاہور میں غیر معینہ مدت کے لیے رینجرز کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا گیا تھا۔دل کے ہسپتال پر حملے کے الزام میں 39 وکلاءکو گرفتار کیا گیا تھا جنہیں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔گزشتہ روز پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر پنجاب بار کونسل نے توڑ پھوڑ میں ملوث وکلاءکے خلاف کارروائی کے بجائے آج صوبے بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

صدر ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمان کا کہنا ہے کہ پنجاب بار کونسل وائس چئیرمین بار کونسل کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں آج صوبے بھر میں ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج صوبے بھر میں ہڑتال کرے گی، وکلاءآج عدالتو ں میں پیش نہیں ہوں اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔حفیظ الرحمان کا کہنا ہے کہ جنرل ہاو¿س اجلاس میں مذمتی قرارداد اور گرفتار وکلاءکی رہائی کا مطالبہ کیا جائے گا۔انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ گرفتار وکلاءکو فوری رہا کیا جائے اور تشدد کرنے والے ڈاکٹروں کو گرفتار کیا جائے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور