حالات کشیدہ لیکن دراصل رینجرز کی کتنی نفری طلب کی گئی؟ جان کر یقین کرنا مشکل

حالات کشیدہ لیکن دراصل رینجرز کی کتنی نفری طلب کی گئی؟ جان کر یقین کرنا مشکل
حالات کشیدہ لیکن دراصل رینجرز کی کتنی نفری طلب کی گئی؟ جان کر یقین کرنا مشکل

  



لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی سی آئی) میں وکیلوں کے حملے کے بعد لاہور شہر میں کشیدہ حالات کے پیش نظر غیر معینہ مدت کیلئے رینجرز کو طلب کر لیا گیا۔وفاقی وزارت داخلہ کی طرف سے ڈی جی رینجرز پنجاب کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شہر کے اہم مقامت کی حفاظت کے رینجرز کے 10 پلاٹون اور دو کمپنیاں بھیجی جائیں۔وزارت داخلہ کے مطابق رینجرز کی ایک ایک پلاٹون گورنر ہائوس، پنجاب اسمبلی، جی پی او چوک، سول سیکرٹریٹ، ایوانِ عدل، سپریم کورٹ رجسٹری، ہائیکورٹ، آئی جی آفس اور پی آئی سی میں تعینات ہوں گی جبکہ دو کمپنیاں ریزرو میں رکھی جائیں گی۔خیال رہے کہ وکلاءکے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملے میں خاتون سمیت 3 مریض بروقت علاج نہ ملنے پر انتقال کرگئے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور