”یہ ٹک ٹاک نہیں، ڈاکٹر کی موت ہے، گھس کرماریں گے“ ہسپتال حملے کے لیے جاتے ہوئے وکلا کی ویڈیوز سامنے آگئیں

”یہ ٹک ٹاک نہیں، ڈاکٹر کی موت ہے، گھس کرماریں گے“ ہسپتال حملے کے لیے جاتے ...
”یہ ٹک ٹاک نہیں، ڈاکٹر کی موت ہے، گھس کرماریں گے“ ہسپتال حملے کے لیے جاتے ہوئے وکلا کی ویڈیوز سامنے آگئیں

  



لاہور( جنرل رپورٹر) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی جانب مارچ میں شامل وکلاءنے لائیو ویڈیوز کے ذریعے ڈاکٹروں کو دھمکیاں دیں۔ ویڈیوز میں دیکھا او رسنا جا سکتا ہے کہ وکلاءڈاکٹروں کو للکارتے ہوئے کہہ رہے ہیں وکلاءکا سمندر اور لشکر دیکھ لو، یہ کوئی ٹک ٹاک نہیں ہے۔ تمہیں گھس کر ماریں گے، بائی پاس ہوں گے اور سٹنٹ ڈالیں گے، تم پتھروں کے بھی آنسو دیکھو گے۔

ویڈیو بنانے والے وکلا کا کہناتھاکہ ’یہ ڈاکٹر کی موت ہے، آج تجھے پتہ چلے گا پتھر کیسے روتے ہیں۔ڈاکٹر عرفان صاحب ”تو تو گیو“ڈاکٹر تیری شامت آئی‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر یہ سمند ر دیکھو، گھس کے ماریں گے ، میجر آپریشن ہوگا، بائی پاس ہوگا اور تجھے سٹنٹ ڈلیں گے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور