سرکاری افسران کی میڈیاسے گفتگوپرپابندی عائد کردی گئی

سرکاری افسران کی میڈیاسے گفتگوپرپابندی عائد کردی گئی
سرکاری افسران کی میڈیاسے گفتگوپرپابندی عائد کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت نے سرکاری افسران کی بغیراجازت میڈیاٹاک پرپابندی عائد کردی،سرکاری مراسلے کے مطابق سرکاری افسران کا بغیراجازت موقف دیناخلاف قانون ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق سندھ میں سرکاری ملازمین کو جاری کئے گئے ایک مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بغیر اجازت میڈیا سے بات چیت نہ کریں۔مراسلے میں کہا گیاہے کہ سرکاری افسران کا میڈیا پر بغیر اجازت بیان دینا غیرقانونی ہے۔وزیر،سیکرٹری کے علاوہ کوئی حکومتی ترجمانی نہیں کرسکتا۔
مراسلہ آئی جی سندھ،کمشنرز،ایڈیشنل چیف سیکرٹریزاوردیگرحکام کوبھیجا گیاہے۔مراسلے میں متنبہ کیا گیا ہے کہ بغیراجازت میڈیاٹاک پرکارروائی کی جائےگی۔