اثاثہ جات کیس،خورشیدشاہ کے جوڈیشل ریمانڈمیں 5 روزتوسیع

اثاثہ جات کیس،خورشیدشاہ کے جوڈیشل ریمانڈمیں 5 روزتوسیع
اثاثہ جات کیس،خورشیدشاہ کے جوڈیشل ریمانڈمیں 5 روزتوسیع

  



سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے اثاثہ جات کیس میں گرفتار خورشیدشاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کردی، عدالت نے خورشیدشاہ کو 17 دسمبرکودوبارہ پیش کرنے کاحکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت سکھر میں خورشیدشاہ کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی،نیب کی ٹیم نے پیپلزپارٹی کے رہنما کو عدالت میں پیش کردیا،وکیل خورشیدشاہ نے کہا کہ خورشیدشاہ کو 87 روزہوگئے،نیب تاحال شواہدپیش نہیں کرسکا،پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ کیس سے متعلق جے آئی ٹی تشکیل دی جارہی ہے۔

جج نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ خورشید شاہ کا ریفرنس اب تک پیش کیوں نہیں ہوا؟17 دسمبرتک ریفرنس پیش کریں ورنہ فیصلہ کردیں گے،جج احتساب عدالت نے خورشیدشاہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ شاہ صاحب آپ کا علاج کیساچل رہا ہے؟پیپلزپارٹی کے رہنما نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا علاج ٹھیک چل رہا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /سکھر