کل جو لاہور میں ہوااس پر بہت افسوس ہے،کل کے واقعے میں پوری کمیونٹی کو ضرب لگی،جسٹس عطاعمر بندیال

کل جو لاہور میں ہوااس پر بہت افسوس ہے،کل کے واقعے میں پوری کمیونٹی کو ضرب ...
کل جو لاہور میں ہوااس پر بہت افسوس ہے،کل کے واقعے میں پوری کمیونٹی کو ضرب لگی،جسٹس عطاعمر بندیال

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں بلوچستان حکومت کا ملازمت سے متعلق کیس میں دوران سماعت جسٹس عمر عطابندیال نے کہا ہے کہ کل جو لاہور میں ہوا اس پر ہمیں بہت افسوس ہے، اداروں کو مضبوط کرناہے لیکن کل کے واقعے میں پوری کمیونٹی کوضرب لگی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بلوچستان حکومت کا ملازمت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،درخواست گزار نے کہاکہ 7فروری 2018سے آج تک بیرسٹرعلی ظفرنے 15مرتبہ کیس میں التوا لیا، علی ظفر عدالت نہیں آئے بلکہ التوا کی درخواست بھجوائی ہے۔جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ اس کیس کو صرف کل تک ملتوی کریں گے، کل بھی بیرسٹرعلی ظفرعدالت میں نہیں آئے تو ایک لاکھ جرمانہ اداکرنا ہوگا۔

دوران سماعت وکلا کے پی آئی سی پر حملے کا بھی تذکرے پر جسٹس عمر عطابندیال نے کہاکہ کل جو لاہور میں ہوا اس پر ہمیں بہت افسوس ہے، اداروں کو مضبوط کرناہے لیکن کل کے واقعے میں پوری کمیونٹی کوضرب لگی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد