ثانیہ مرز ا کی بہن انعم مرزا کی شادی کی تصاویر وائرل ہوگئیں

ثانیہ مرز ا کی بہن انعم مرزا کی شادی کی تصاویر وائرل ہوگئیں
ثانیہ مرز ا کی بہن انعم مرزا کی شادی کی تصاویر وائرل ہوگئیں

  



نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کی شادی کی تصاویر وائرل ہو گئیں۔انعم مرزا نے گزشتہ رات ہونے والی اپنی شادی کی تصاویر آج صبح سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیں، انعم مرزا نے بھارتی سابق کرکٹر محمد اظہرالدین کے بیٹے اسد سے شادی کی ہے۔

دوسری جانب نئے نویلے دولہے نے بھی اپنی انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اسٹوری اور تصویر شیئر کی جس پر انہوں نے لکھا کے ’ آخر کار اپنی زندگی کے پیار سے شادی کرلی ‘۔

اپنے مداحوں کو ان خوشی کے لمحوں میں شریک کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے بھی انسٹا پر اپنی چھوٹی بہن انعم مرزا کے ساتھ بنائی گئی ایک تصویر شیئر کی۔ جس میں انہوں نے اپنے بیٹے اذہان کو بھی گود میں اٹھایا ہوا ہے، ثانیہ مرزا نے کیپشن میں لکھا کہ ’ میرے بچے‘۔

مزید : کھیل