سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے اہلِ خانہ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے اہلِ خانہ کو اشتہاری قرار دینے کی ...
سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے اہلِ خانہ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

  



کراچی (ویب ڈیسک) آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے اہلِ خانہ سمیت 11 مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ریفرنس کے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے اخبارات میں اشتہار شائع کرا دیا گیا، اخبارات میں یہ اشتہار ضابطہ فوجداری کے سیکشن 87 کے تحت درج کرایا گیا ہے۔مفرور ملزمان میں آغا شہباز، محمد عرفان، سید محمد شاہ، گلبار لوہار و دیگر شامل ہیں۔

عدالت نے مفرور ملزمان کو اشتہار کی مدد سے 17 دسمبر تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ مفرور ملزمان کے جاری وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہیں ہو سکی، مفرور ملزمان عدالتی احکامات کے باوجود خود کو چھپارہے ہیں۔احتساب عدالت مفرور ملزمان کے بار بار وارنٹِ گرفتاری جاری کر چکی ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی