مودی کی مسلسل دھمکیاں ایٹمی جنگ کاسبب بن سکتی ہیں،عمران خان

مودی کی مسلسل دھمکیاں ایٹمی جنگ کاسبب بن سکتی ہیں،عمران خان
مودی کی مسلسل دھمکیاں ایٹمی جنگ کاسبب بن سکتی ہیں،عمران خان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی حکومت میں بھارت منظم طریقے سے ہندوبالادستی کے ایجنڈے کی طرف بڑھ رہاہے۔ ہندو بالادستی ایجنڈےکا نیا قدم شہریت کا متنازع بل ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے کہا کہ ہندوبالادستی ایجنڈاکشمیرکے غیرقانونی قبضے اورمحاصرے سے شروع کیاگیااس کے بعدآسام کے 20 لاکھ مسلمانوں کوشہریت سے محروم کرکے کیمپوں میں دھکیلا گیااوراب شہریت سے متعلق متنازعہ قانون سازی کی جارہی ہے۔اپنے سلسلہ وارٹویٹس میں انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں جتھوں کی شکل میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو نشانہ بنایاجاتا ہے۔

دنیا کو اس بات کا ادراک ہونا چاہئے کہ جرمن نسل پرستی پر دنیاکی خاموشی دوسری جنگ عظیم کی وجہ بنی جبکہ مودی کی پاکستان کو مسلسل دھمکیاں ایٹمی جنگ کا باعث بن سکتی ہیں جس سے بڑے پیمانے پر خون خرابے کا خدشہ ہے جس کے اثرات پوری دنیا پر محسوس کئے جائیں گے۔

عمران خان نے کہادنیا بھارت کے جارحانہ عزائم اور خون خرابے والی جنگ کی دھمکیوں کو روکنے کیلئے کردار اداکرے اس سے پہلے کے بہت دیر ہوجائے.

مزید : اہم خبریں /قومی