پی آئی سی پر حملہ ، وکلاءمیں شامل عمران خان کے بھانجے حسن نیازی نے فیاض الحسن چوہان پر کیے جانے والے تشدد پر موقف جاری کر دیا

پی آئی سی پر حملہ ، وکلاءمیں شامل عمران خان کے بھانجے حسن نیازی نے فیاض الحسن ...
پی آئی سی پر حملہ ، وکلاءمیں شامل عمران خان کے بھانجے حسن نیازی نے فیاض الحسن چوہان پر کیے جانے والے تشدد پر موقف جاری کر دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وکلاءنے گزشتہ روز پی آئی سی پر دھاوا بولا اور ہسپتال کا نظام درہم برہم کر کے رکھ دیا جس کے باعث ڈاکٹروںاور عملے کو وہاں سے فرار ہونا پڑااور نتیجے میں طبی امداد نہ ملنے کے باعث چھ مریض جان کی بازی ہا ر گئے جبکہ وکلاءنے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کو بھی نہ بخشا اور تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔

تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جوکہ وزیراعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسن نیازی کی نظروں سے بھی گزری اور انہوں نے اس پر پیغام جاری کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیاہے ۔حسن نیازی کا اپنے ٹویٹر پر جاری کردہ پیغام میں کہناتھا کہ ”میں نے ابھی فیاض الحسن چوہان کی پوری ویڈیو دیکھی ہے ، اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ ایک بہادر شخص ہیں ، وکلاءکی جانب سے تشدد کرنا شرمناک ہے ، یہ ہر سطح پر غلط ہے ، فیاض الحسن چوہان پولیس کو پتھر پھینکنے سے روک رہے تھے اور انہوں نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال دی ، خوفناک ۔“

مزید : قومی