آصف زرداری ضمانت پر رہا، ضیاالدین ہسپتال کے بجائے این آئی سی وی ڈی منتقل کئے جانے کا امکان

آصف زرداری ضمانت پر رہا، ضیاالدین ہسپتال کے بجائے این آئی سی وی ڈی منتقل کئے ...
آصف زرداری ضمانت پر رہا، ضیاالدین ہسپتال کے بجائے این آئی سی وی ڈی منتقل کئے جانے کا امکان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری کو رہا کردیا گیاہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیاتھا۔آصف زرداری کو طبی بنیادوں پر رہائی دی گئی ہے۔انہیں پمزہسپتال سے رہا کیاگیاہے۔ عدالت نے منی لانڈرنگ، اور جعلی اکاونٹس کیس میںالگ الگ ضما نت جاری کرتے ہوئے رہائی کاحکم دیا تھا۔سابق صدر کو ایک ایک کروڑ روپے کے الگ الگ مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا گیا تھا جس کے بعد روبکار جاری کی گئی اور اب انہیں رہا کردیا گیاہے۔آصف زرداری پمز ہسپتا ل میں زیر علاج تھے جبکہ اڈیالہ جیل حکام نے ان کی روبکار جاری کی۔انہیں ضیاالدین ہسپتال کے بجائے این آئی سی وی ڈی منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔اطلاعات کے مطابق سابق صدر زرداری چارٹرڈ طیارے سے زرداری ہاوس جائیں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...