”ہم اننگز ڈکلیئر نہیں کریں گے کیونکہ۔۔۔“ نیروشن ڈیکویلا نے ’خطرناک‘ اعلان کر دیا

”ہم اننگز ڈکلیئر نہیں کریں گے کیونکہ۔۔۔“ نیروشن ڈیکویلا نے ’خطرناک‘ اعلان ...
”ہم اننگز ڈکلیئر نہیں کریں گے کیونکہ۔۔۔“ نیروشن ڈیکویلا نے ’خطرناک‘ اعلان کر دیا

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز نیروشن ڈیکویلا نے کہا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ کے ذہن میں ایسا کوئی منصوبہ نہیں کہ ہم پہلی اننگز ڈکلیئر کریں گے بلکہ ہم زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا دوسرا دن بارش اور خراب روشنی کے سبب بری طرح متاثر ہوااور صرف 18.2 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا۔سری لنکا نے اپنے گزشتہ روز کے سکور 202 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ میں ایک وکٹ پر 61 رنز کا اضافہ کیا۔

مہمان ٹیم کے وکٹ کیپر نیروشن ڈیکویلا نے میچ کے دوسرے روز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ کے ذہن میں کوئی ایسا منصوبہ نہیں کہ ہم پہلی اننگز ڈکلیئرڈ کریں گے، یقینا ہم 300کے ہندسے عبور کر کے آخری چار وکٹ کے ساتھ پہلی اننگز میں زیادہ سے زیادہ رنز سکور کرنے کے خواہشمند ہیں۔

پہلی اننگز میں 4 چوکوں کے ساتھ 33رنز بنانے اور چھٹی وکٹ پر ڈی سلوا کے ساتھ 67رنز جوڑنے والے ڈیکویلا نے کہا کہ بارش اور خراب روشنی کے باعث دو دن میں مطلوبہ معیار کے اوورز نہیں ہوئے، لیکن ہم سمجھتے ہیں ، ابھی اس ٹیسٹ میں بہت وقت ہے اور ہمارے پاس ایسے باﺅلر ہیں ، جو پاکستان ٹیم کی بیٹنگ کیلئے چیلنج بننے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

مزید : کھیل