کن وکیلوں نے ہسپتال کے اندر توڑ پھوڑ کی ؟سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر ،سب کے چہرے سامنے آ گئے

کن وکیلوں نے ہسپتال کے اندر توڑ پھوڑ کی ؟سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر ،سب کے ...
کن وکیلوں نے ہسپتال کے اندر توڑ پھوڑ کی ؟سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر ،سب کے چہرے سامنے آ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں  ہونے والے وکیلوں کے حملے کے بعد  پولیس نے مقدمات درج کرتے  ہوئے  شہر بھر سے افسوسناک  واقعہ میں ملوث  تین درجن سے زائد وکلاء کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ہسپتال میں لگےسی سی ٹی وی کیمروں کی مدد  سے مزید شرپسند وکلا  کی تلاش شروع کر دی ہے،پی  آئی سی میں لگے ہوئے کیمروں نے بھی ہسپتال  کے اندر توڑ پھوڑ کرنے والے شرپسندوں کے چہروں کو بھی محفوظ کر لیا ہے جبکہ ہسپتال کے  اندر لگے ہوئے کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہونے والے افسوسناک  واقعہ کے بعد صدر لاہور ہائی کورٹ بار کونسل حفیظ الرحمان چوہدری نے وکلاء کی جانب سے ہسپتال پر حملے کرنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل جو بھی ہوا اس پر شرمندہ  اور قوم سے معافی مانگتے ہیں،نوجوان وکلا اکٹھے ہوئے اور کہا کہ ہم پرامن احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتے ہیں،جب وہ احتجاج ریکارڈ کرانے وہاں پہنچے تو ہسپتال کے سٹاف نے عمارت کے اوپر سے پتھراؤ شروع کر دیا جس سے وکلا مشتعل ہو گئے اور یہ واقعہ پیش آیا۔دوسری طرف ایڈیشنل آئی جی پنجاب انعام غنی  نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ سانحہ کے وقت موقع  پر پولیس موجود نہیں تھی،جب وکلا احتجاج کیلئے نکلے تو پولیس اُن کے ساتھ تھی تاہم پولیس کو یہ بتایا گیا تھا کہ احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے پرامن ریلی نکالی جا رہی ہے،تقریباً 500 وکلا نے ریلی میں شرکت کی اور پولیس نے ریلی کے پرامن رہنے تک کوئی کارروائی نہیں کی تاہم جیسے ہی وکلا ہسپتال میں داخل ہوئے تو پولیس حرکت میں آئی اور ہم نے سڑک بھی خالی کرائی اور ہسپتال بھی۔انہوں نے کہا کہ جن افراد نے قانون ہاتھ میں لیا اُن کو نامزد کرکے پرچے کاٹے گئے ہیں،اِس کے علاوہ ہمارے پاس اُن کی تصاویر بھی موجود ہیں جن کی مدد سے مزید کارروائی کی جائے گی۔دوسری طرف پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں لگے ہوئے  سی سی ٹی وی کیمروں نے بھی  ہسپتال کے اندر توڑ پھوڑ کرنے والے شرپسندوں کے چہروں کو محفوظ کر لیا ہے جبکہ ہسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر  آ گئی ہے  جس میں توڑ پھوڑ کرنے والےشرپسندوں کےچہرے بھی واضح دکھائی دے رہےہیں،اِس ویڈیو کےمنظر عام پر آنے کی  وجہ سے شرپسندعناصر کاگھیرا تنگ ہونے کے  ساتھ  پولیس کا کام بھی آسان ہو گیا ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔