پی آئی سی میں وکلاء کی توڑ پھوڑ میں کتنا نقصان ہوا؟تمام تفصیلات سامنے آ گئیں

پی آئی سی میں وکلاء کی توڑ پھوڑ میں کتنا نقصان ہوا؟تمام تفصیلات سامنے آ ...
پی آئی سی میں وکلاء کی توڑ پھوڑ میں کتنا نقصان ہوا؟تمام تفصیلات سامنے آ گئیں

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب  انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلاءحملے کے بعد حکومت نے شرپسند عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کا عندیہ دیا ہے جبکہ پولیس نے بڑی  تعداد میں ہسپتال میں توڑ پھوڑ کرنے والے وکلاء کو مقدمات درج کرتے ہوئے گرفتار  کر لیا ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مزید حملہ آور  وکلاء کی گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں  تحقیقات میں مصروف ہیں ،ایسے میں پی آئی سی کے  ایم ایس نے ہسپتال میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق  ایم ایس پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے گذشتہ روز پیش آنیوالے افسوسناک سانحے سے ہونے والے نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق وکلاء کے حملےاور توڑ پھوڑ میں  دس کارڈک مانیٹر، چار ایکو مشینیں، تین وینٹی لیٹرز،ایمرجنسی بیک ہال، 15 سیلنگ پیسز،اے ایم ایس ڈاکٹرز روم کے دو دروازے، فارمیسی کے دو شیشے، سات گملے توڑ دیے گئے۔ وکلا گردی میں مجموعی طور پر ہسپتال میں کھڑی 15 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا، جن میں مہران بی این 656 کی بیک سکرین، ہنڈا سٹی ایل ڈبل ای کا دروازہ اور سکرین، ایل او یو 6730 سوزوکی مہران کی بیک سکرین تباہ ہوئی۔اسی طرح کیو یو 090 مرسڈیز کی بیک سکرین، ایل ای وی 9589 ویگن آر کی فرنٹ سکرین، ایل ای ایف 9502 ہنڈا سٹی کی فرنٹ سکرین تباہ ہوئی۔ ایل ای ایچ 8228 سوزوکی کی بیک سکرین، ایل ای سی 5252 ٹیوٹا کی بیک سکرین، ایل ای 7182 کی فرنٹ سکرین، ایف ڈی اے 664 کلٹس کی بیک سکرین، ایل ای سی 7005 مہران کی فرنٹ سکرین، ایل ای 8850 ٹیوٹا کی بیک سکرین تباہ ہوئی۔ایل ای ڈی 1355 ٹیوٹا کی بیک سکرین اور چھت، ایل سی ڈی 6407 ویگن آر کی فرنٹ سکرین ، ایل ای ڈی 1549 ٹیوٹا جی ایل آئی مکمل تباہ ، ایل ای ڈی 6407 کلٹس کی مکمل باڈی تباہ ہوئی جبکہ دیگر نقصان کی بھی نشاندہی کی جا رہی ہے جس کی رپورٹ جاری کی جائے گی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور